پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان کا ٹوئٹرپرکہنا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے، متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

News Code 1896372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =