امریکی ایوان نمائندگان  میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہوگیا

امریکی کانگرس نے اکثریت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق دونوں قراردادیں منظور کرلی ہیں ۔اس طرح کانگرس کے نمائندوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں رائے دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگرس نے بھاری اکثریت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق دونوں قراردادیں منظور کرلی ہیں ۔اس طرح کانگرس کے نمائندوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں رائے دیدی ہے۔ اطلاعات امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں 2 قرار دادیں منظور کر لیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان نے اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی 2 قراردادوں کی منظوری دے دی۔ اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق قرار داد کے حق میں 230 اور مخالفت میں 197 ووٹ آئے جبکہ کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام سے متعلق قرار داد کے حق میں 229 اور مخالفت میں 198 ووٹ آئے۔ اس سے پہلے ہاؤس جوڈیشری کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کی منظوری دی تھی اور اب پورے ایوان سے منظوری لی گئی ہے۔ یہ معاملہ اب سینیٹ میں جائے گا، ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے سینیٹ میں 2 تہائی اکثریت حاصل کرنا ہو گی جو ٹرمپ کی حریف ڈیمو کریٹک پارٹی کو حاصل نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔

News Code 1896305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =