پاکستانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرنی چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاست دانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی مقاصد کے حصول کا حربہ بنانا شرم ناک عمل ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی و قانونی سہولیات مہیا کی جائیں۔

News Code 1895378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =