غزہ سے اسرائیل پر 190 میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے غزہ سے 190 میزائل اور راکٹ اسرائیل پر داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے غزہ سے 190 میزائل اور راکٹ اسرائیل پر داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ منگل کی صبح سے لیکر اب تک غزہ سے اسرائیل پر 190 راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اسرائيلی دفاعی میزائل سسٹم فلسطینیوں کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ واضح رہے کہ کل منگل کے دن صبح کو اسرائیل نے ایک حملے میں جہاد اسلامی تنظيم کے ایک اہم کمانڈربہا ابوالعطا  کو شہید کردیا تھا ، جس کے بعد فلسطینیوں نے دفاعی کارروائی میں اسرائیل پر اب تک 190 راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں درجنوں اسرائیلی زخمی اور ایک ملین سے زائد اسرائیلی پناگاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News Code 1895358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =