جنگ مسلط کرنے کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں ۔ لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی دپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بمباری پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا گیا اور پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 9 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ بھارتی فوج نے پاکستانی فوجی کے تین کیمپ تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1894761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =