9 اکتوبر، 2019، 5:57 PM

کراچی پولیس نے 111 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے 111 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جو 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سرکاری عباسی شہید اسپتال میں ملازم تھا، اس کا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوگیا ہے جس میں بہت سے ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، اس گروہ کے خلاف 57 مقدمات اب تک سامنے آچکے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ گرفتار ملزم سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا اور تبلیغ پر چلا گیا تھا۔

News ID 1894433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha