پاکستان میں وہابی دہشت گردی جاری/ 4 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں  کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں مدد گار پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دیں جب کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ زخمی اہلکاروں اور شہریوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ طبی حکام نے 4 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ پاکستان میں سرگرم  وہابی دہشت گرد سعودی عرب سے منسلک ہیں جبکہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل سے منسلک ہے۔

News Code 1890503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =