پاکستان مسلم لیگ نون کا سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (نون) کی قیادت نے پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 7 مئی کی رات جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نون) کی قیادت نے پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 7 مئی کی رات جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نئی تنظیم سازی کے بعد گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نئے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نئے صدر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران محمد نواز شریف کی 7 مئی کی رات جیل منتقلی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔  اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کو نواز شریف رات 12 بجے سے پہلے پہلے از خود جیل منتقل ہوں گے اور رات 8 بجے انہیں ان کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے بڑی ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا۔ جس کے روٹ کا فیصلہ اتوار کی شام تک کر لیا جائے گا۔

News Code 1890274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =