پاکستان کے وزیر اعظم ایران کے دو روزہ  دورے پر مشہد مقدس پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کریں گے۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کا مشہد مقدس پہنچنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی نے شاندار استقبال کیا۔ عمران خان مشہد مقدس میں حضرت امام رضآ علیہ السلام کی زیارت کے بعد دارالحکومت تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کریں گے اور اس کے بعد وہ تہران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ محمد فیصل کے مطابق عمران خان ایران کے روحانی اور مذہبی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ وفد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی برائے تجارت و سمندر پار پاکستانیز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

News Code 1889899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =