کشمیر میں بھارتی انتخابات کے خلاف ہڑتال

بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی انتخابات مسترد کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے جبکہ  کشمیر میں بھارتی انتخابات مسترد کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔  اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی انتخابات کو علیحدگی پسند تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے، علیحدگی پسند اتحاد حریت کی  قیادت کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے، کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔مقامی انتظامیہ نے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

News Code 1889613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =