مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ساحلی شہروں میں علوی برادری نے صدر علوی کونسل شیخ غزال غزال کی اپیل پر وسیع ہڑتال کی ہے۔ اس اقدام کو ظلم کے خلاف احتجاج اور برادری کے دفاع کا مستقل موقف قرار دیا جا رہا ہے۔
علوی اکثریتی علاقوں لاذقیہ، جبلة، طرطوس، صافیتا، الدریکیش اور حماہ کے عوام نے بڑے پیمانے پر ہڑتال میں شرکت کی۔ شیخ غزال نے دو روز قبل اپنے پیروکاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ پانچ روزہ ہڑتال میں حصہ لیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق علوی شہریوں کی زیر ملکیت بازار اور دکانیں تقریبا مکمل طور پر بند ہیں، جو اس اپیل کی وسیع پذیرائی کی علامت ہے۔
ساحلی علاقوں میں علوی برادری کی جانب سے یکجہتی کے متعدد پیغامات بھی جاری کیے گئے ہیں، جن میں اعتصاب کو کرامت اور حق کے دفاع کا مستقل موقف قرار دیا گیا ہے۔
اسی دوران طرطوس کے شہر الدریکیش میں نامعلوم عناصر نے فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پر مشتمل بیانیے اور پوسٹرز دیواروں اور محلوں کے داخلی راستوں پر آویزاں کیے، جہاں علوی اور مسیحی خاندان آباد ہیں۔
آپ کا تبصرہ