اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائےگا۔  مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔اگر نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے۔

نیتن یاہو کے مخالف اور سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں سابق وزیر خزانہ اور ٹی وی سے وابستہ شخصیت ییر لیپڈ کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1889554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =