کابل میں جشن نوروز کے دوران 3 بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن نوروز کے دوران 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن نوروز کے دوران 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کابل میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے، وزارت داخلہ نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے پہلے سے نصب بارودی مواد کی وجہ سے ہوئے جنہیں مسجد کے باتھ روم، ہسپتال کے عقب میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ دھماکے کابل یونیورسٹی اور کرتے سخی مزار میں ہوئے جہاں لوگ نئے شمسی سال ’نوروز‘ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے اے ایف پی کو ایک پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ٹھیک ایک سال قبل مزار شریف میں نوروز کا جشن منانے والوں کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 33افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

News Code 1889041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =