عوام کی معاشی مشکلات کا حل " پیداوار کی رونق " میں ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کو " پیداوار کی رونق " کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی معاشی مشکلات کا حل " پیداوار کی رونق " میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کو " پیداوار کی رونق " کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی معاشی مشکلات کا حل " پیداوار کی رونق " میں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کے پیغام کو اس دعا کے ساتھ " بسم الله الرّحمن الرّحیم
یا مقلّب القلوب و الابصار یا مدبّر اللّیل و النّهار یا محوّل الحول و الاحوال حوّل حالنا الی احسن الحال." آغاز کرتے ہوئے فرمایا:  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں عید نوروز کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا اور اس سال ہم عید نوروز اور عید مولود کعبہ دونوں ایک ساتھ منا رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے سائنس ‌و ٹیکنالوجی اور دیگر علمی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے لیکن اس کے باوجود ملک کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ حالیہ مہینوں میں عوام کو بہت زيادہ اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم نے دشمن کی عداوت اوردشمن کی دشمنی کا پائداری اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ملک کی معاشی مشکلات کو ہم پیداوار کی رونق کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔ ہمیں پیداوار کے مسئلہ کو بنیادی اور اساسی مسئلہ قراردینا چاہیے۔

میں حضرت ولی عصر ( ارواحنا فداہ ) کی خدمت میں سلام و درود بھیجتا ہوں اور حضرت (عج) سے ایرانی قوم کی سعادت اور خوشبختی کے لئے دعا کی تمنا رکھتا ہوں ۔ اللہ تعالی سے نوروز منانے والی تمام اقوام کے لئے سعادت طلب کرتا ہوں۔

News Code 1889018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =