سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ڈیم منصوبوں کے لیے معاہدے کا امکان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے  مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے مفاہمتی یادداشت( ایم او یو)  پر بھی دستخط ہوں گے۔ پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ، شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔ واضح رہے کہ 16 فروری کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان پہنچیں گے۔

News Code 1888098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =