مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔
العربیہ کودیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے سعودی عرب میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کو تاریخ ساز اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ قراردیا۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ اسی تاریخ سازتعلق کی بدولت سعودی ولی عہد کا پاکستان میں وسیع پیمانے پرخیرمقدم کیا جا رہا ہے جب کہ پوری پاکستانی قوم معززمہمان کی آمد کی بے تابی سے منتظر ہے۔
عمران خان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلام آباد کی اقتصادی بحران کے دوران امداد پر دونوں ملکوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے پاکستان کی امداد کی، ہم بہت مشکل معاشی حالات سے دوچار تھے، ادائیگیوں کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، جب ہم اس طرح کے حالات سے دوچار ہوئے تو سعودی عرب ،امارات اورچین جیسے دوستوں سے رجوع کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ