15 فروری، 2019، 3:53 PM

سعودی ولی عہد کا آئندہ ہفتہ چین کا دورہ

سعودی ولی عہد کا آئندہ ہفتہ چین کا دورہ

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد جمعرات اور جمعے (21 اور 22 فروری) کو دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیئر ہین ژینگ سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ دورہ چین-سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقتصادی اور تجارتی سفارتکاری کے انیشی ایٹو کو مزید تقویت دے گا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد ایشیا کے دورے کے دوران پاکستان، بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشنا بھی جائیں گے۔ محمد بن سلمان رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے، جس میں گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

News ID 1888140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha