23 جنوری، 2019، 2:42 PM

افغان حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیس پر حملے میں 65 افراد ہلاک ہوئے

افغان حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیس پر حملے میں 65 افراد ہلاک ہوئے

افغانستان کے صوبے وردک میں افغان انٹیلی جنس بیس ہونے والے حملے میں 65 افراد ہلاک ہوئے، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے وردک میں افغان انٹیلی جنس بیس ہونے والے حملے میں 65 افراد ہلاک ہوئے، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

اس سلسلے میں سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پیر 21 جنوری کو ہونے والے حملے میں انٹیلی جنس ٹریننگ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا چنانچہ اس حوالےسے معتبر معلومات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق کرنا مشکل تھی۔

حملہ آوروں نے فائرنگ کرنے سے قبل ایک بارود بھری گاڑی سے دھماکا کیا، حملے کے ایک دن بعد تک حکام ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں تذبذب کا شکار رہے اور میڈیا کو متضاد اطلاعات دی گئیں۔

اس ضمن میں وردک کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ محمد سردار بخیاری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ملبے سے 65 کے قریب لاشیں نکالی ہیں‘ جبکہ ایک سیکیورٹی عہدیدار نے کم از کم 70 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

وردک صوبائی کونسل کے رکن عبدالواحد اکبر زئی نے بتایا کہ حملہ صوبائی دارالحکومت میدان شہر میں کابل سے 50 کلومیٹر جنوب میں این ڈی ایس کی بیس پر کیا گیا جس سے کمپاؤنڈ کی چھت گرگئی جس کے بعد 3 ٹویوٹا کاروں میں سوار مسلح حملہ آور عمارت کے احاطے میں داخل ہوئے۔

ان کے مطابق حملہ آوروں کو فوری طور پر قتل کردیا گیا لیکن عمارت کی چھت گرنے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور افغان اسپیشل فورس کی وردیوں میں ملبوس تھے، زور دار دھماکے سے گھروں کے شیشیے ٹوٹ گئے جس سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

News ID 1887523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha