19 جنوری، 2019، 10:12 PM

سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں، لینڈسے گراہم

سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں، لینڈسے گراہم

امریکی سینیٹر نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور نمٹا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹر نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور نمٹا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک محمد بن سلمان سے معاملہ نمٹایا نہیں جائے گا۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد ٹھوس بیان دیں گے کہ سعودی ولی عہد قتل کے بارے میں جانتے تھے اور ذمہ دار ہیں جس کے بعد پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ، فرانس اور کینیڈا سمیت متعدد مغربی ممالک تقریباً 20 سعودی اشخصاص پر پابندی لگا چکے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر ریاض کا تشخص متاثرہوا ہے۔

News ID 1887432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha