پوتن سے ملاقات کی تفصیلات خفیہ نہیں رکھی، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدایت کی کہ وہ ان کی پوتن سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔

اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ویلادی میر پوتن کے درمیان ہونے والی ملاقات جولائی 2017 میں جرمنی کے ایک شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن بھی موجود تھے۔

فوکس نیوز کو دیئے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو بکواس قرار دیا۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران امریکہ اور روسی صدر کی 5 ملاقاتیں ہوئیں جس کے بارے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئی۔

News Code 1887273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =