30 نومبر، 2018، 6:01 PM

جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بیونس آئرس آمد سے قبل طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن کے مسئلے پر گفتگو ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمن میں انسانی صورت حال پر گہری تشویش ہے، یمن کا طویل المدتی حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو جی 20 کے اجلاس میں سخت خفت اور بدنامی کا سامنا ہے ۔ عالمی سطح پر سعودی عرب کے ولیعہد کو خاشقجی اور یمنی بچوں کا قاتل سمجھا جاتا ہے۔

News ID 1886068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha