سعودی عرب کی خونخوار حکومت  کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی باتیں فریب پر مبنی ہیں

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ساسی شعبہ کے کرن محمد البخیتی نے دشمن کی طرف سے الحدیدہ یا یمن میں جنگ متوقف کرنے کی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خونخوار حکومت کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی باتیں فریب پر مبنی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ساسی شعبہ کے کرن محمد البخیتی نے دشمن کی طرف سے الحدیدہ یا یمن میں جنگ متوقف کرنے کی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہسعودی عرب کی خونخوار حکومت  کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی باتیں فریب پر مبنی ہیں

البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب کی خونخوار حکومت کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ بندی کی باتیں محض ایک فریب ہے ۔ انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ دشمن جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر اپنی فوج کو نئے حملوں کے لئے آمادہ کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب اتحاد کو بہت بڑا فوجی نقصان اٹھانا پڑا ہے اسی لئے وہ اس محاذ پر جنگ بندی کی باتیں کررہے ہیں۔ البخیتی نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے اب تک الحدیدہ پر سعودی عرب کے قبضہ کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا ہے جبکہ سعودی عرب کو یمن کے تمام محاذوں پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1885718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =