شمالی کوریا کے 20 غیر اعلانیہ میزائل اڈوں پر کام جاری

امریکی تھینک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 20 غیر اعلانیہ میزائل اڈوں پر کام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھینک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 20 غیر اعلانیہ میزائل اڈوں پر کام جاری ہے۔  اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں قائم سنٹر فار اسٹرٹیجک اور انٹرنیشنل سٹڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں غیر اعلانیہ میزائل اڈے چالو ہیں تاہم ان میں سے ابھی صرف13 اڈوں کی شناخت ہوسکی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بعض تنصیبات کی مینٹینس اور انفراسٹرکچر میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے باوجود اس کے شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ شمالی کوریا نے سوہائی سیٹلائٹ تنصیب کو ناکارہ بنا کر بڑے پیمانے پر میڈیا اور دیگر عالمی برادری کی توجہ حاصل کی ہے، تاہم ابھی بھی اس کی غیر اعلانیہ جوہری میزائل تنصیبات امریکہ اورجنوبی کوریا کی سکیو رٹی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

News Code 1885604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =