فرانس میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فرانس میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔  اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی ابتدا میں ہی فرانس کے بارے میں متنازعہ بیان کی وجہ سے فرانس کے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد پیرس میں پلس دے ری پبلک پر ہونیوالے امریکہ مخالف مظاہرے میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے ٹرمپ اور امریکہ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک چیز امریکہ کی خارجہ پالیسی ہے۔مظاہرین نے ٹرمپ سے مشابہ ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ٹرمپ اس وقت فرانس میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے دن کی مناسبت سے منعقدہ صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود ہیں ۔

News Code 1885574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =