مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے پاس سعودی صحافی جمال خاشقجی کواستنبول میں سعودی قونصلخانہ میں شکنجہ دیکر بہیمانہ طور پر قتل کرنےکی ویڈیو سند موجود ہے۔
اس ویڈیو میں سعودی صحافی خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کے افراد کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جنھوں نے خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے سے پہہلے شکنجہ دیا اور پھر اس کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔
آپ کا تبصرہ