15 ستمبر، 2018، 1:35 PM

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی  ہوگئے ہیں۔ فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کی جانے والی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج  کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے  ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے براہ راست گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

News ID 1883972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha