چین کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ چینی وزرات خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تیز رفتار ترقی کیلیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا پڑوسی ہونے کے ناطے چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد کیلیے تیار ہے کیونکہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیے پاک بھارت کے باہمی  تعلقات میں بہتری ضروری ہےہیں۔

News Code 1883414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =