مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دینے والا بے جی پی رہنما گرفتار

ہندوستان کے شہر حیدر آباد دکن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم کش فساد کی دھمکی دینے والے بی جے پی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  کے شہر حیدر آباد دکن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم کش فساد کی دھمکی دینے والے بی جے پی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نے بی جے پی کے مقامی رہنما راجا سنگھ کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ اس نے گزشتہ ہفتے ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے گائے کی حفاظت کا بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

بی جے پی رہنما نے دھمکی دی تھی کہ اگر حیدر آباد میں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں گائے اور بیل  کی قربانی کی تو شہر میں مسلم کش فساد ہوجائیں گے۔

راجا سنگھ نے عیدالاضحیٰ کے روز بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے ہیں، اگر اسے گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بھی بھوک ہڑتال کرے گا۔

حیدر آباد کے علاقے معظم جاہی مارکیٹ میں 3 روز قبل انتہا پسندوں نے بیلوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے تھے۔

News Code 1883298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =