آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کو قحط کا سامنا

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کو سرکاری سطح پر قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالہے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کو سرکاری سطح پر قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی غذائی ضروریات پوری کرنے والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کو آسٹریلیا کی سب سے بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے جو ملک کی زراعت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس انتہائی خشک موسم کے باعث اس ریاست پر بہت زیادہ منفی اثر پڑا ہے اور اس وجہ سے پوری ریاست کو ہی سرکاری طور پر قحط زدہ قرار دیتے ہوئے 576 ملین آسٹریلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا میں موسم خزاں سے جاری بدترین خشک سالی نے ہولناک شکل اختیار کر لی ہے مون سون میں بھی صرف 10 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے فصلوں کو درکار پانی نہیں مل سکا ہے اور اجناس کی کمی کے باعث جانور ہلاک ہو رہے ہیں۔

News Code 1882894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =