مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا سینڈر نے نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جون بولٹن کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ روسی صدر پوتینن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دیں۔ روسی صدر پوتین کو ملاقات کیلئے دعوت نامہ امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد دیا گیا۔ اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدر پوتین سے ہونے وا لی دوسری میٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلسنکی میں روس کے صدر پوتین کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد امریکہ کے صدر کو شدید تنقید کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود ٹرمپ نے پوتین کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دینے کا اہتمام کرلیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی ہے۔
News ID 1882378
آپ کا تبصرہ