مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 200سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں دو ماہ سے جاری منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 2 سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 200سے تجاوز کر گئی ہیں۔
News ID 1882328
آپ کا تبصرہ