سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی ہے جس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی  ہے جس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے غیر سعودی افراد کے ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا ہے جس کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یہ اقدام سعودی شہریوں کی شکایات پر اُٹھایا گیا ہے جس میں ہیوی گاڑیاں چلانے والے غیر ملکی ڈرائیورز کی غفلت اور بڑھتے ہوئے حادثات پر احتجاج کیا گیا تھا۔

News Code 1882240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =