29 جون، 2018، 2:50 PM

پاکستان کے 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

پاکستان کے 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

پاکستان کے ادارہ نیب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارہ نیب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان وزارت داخلہ نے نیب کی ہدایت پرسابق حکومت کے منظورنظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے ہیں، جن بیوروکریٹس کے نام لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قائداعظم سولرپارک کے سابق سی ای او اورموجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائداعظم سولرپارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لسٹ میں پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، سی ای او گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای اوعطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے نام شامل ہیں۔ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام شامل ہیں۔

News ID 1881808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha