28 جون، 2018، 6:29 PM

ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک

ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث دونوں پائلٹس سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی حکومت کا چارٹر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا اور ممبئی کے ایئرپورٹ سے صرف 2 کلومیٹر دوری پر تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گیا اور ممبئی کے علاقے ’گھاٹ کوپر ‘میں واقع بلڈنگ پر گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث پائلٹس سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائر فائٹرز سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچا گیاہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ چارٹر طیارے میں 13 نشستیں ہوتی ہیں۔

News ID 1881777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha