22 جون، 2018، 7:28 PM

چوہدری نثار کا نوازشریف سے سیاسی اختلاف

چوہدری نثار کا نوازشریف سے سیاسی اختلاف

پاکستان کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی بغاوت نہیں کی، صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہے اگر اقتدار اور عہدہ عزیز ہوتا تو جاکر معافی مانگ لیتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی بغاوت نہیں کی، صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہے اگر اقتدار اور عہدہ عزیز ہوتا تو جاکر معافی مانگ لیتا۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے پارٹی سے کوئی بغاوت نہیں کی،میں ناراض یا نالاں نہیں لیکن صرف اور صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف کیا ہے اگر پارٹی میں  اظہار اختلاف بغاوت ہے تو کوئی اسے جو مرضی کہے میں اسے بغاوت نہیں سمجھتا، میں مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کو  نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرا پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ اب بھی دوستی سے بڑھ کرتعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات پر خود کو وزارت سے علیحدہ کرلیا مجھے شاہد خاقان عباسی نے کابینہ میں شامل کرنے کا کہا لیکن منع کردیا کیونکہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی بندر بانٹ پر آنکھیں بند کرلیں اور مجیب الرحمان کو محب وطن کہنے پر بھی نہیں بولا لیکن ممبئی حملوں پر ملکی مفاد کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتا تھا  کیونکہ پاکستان کا ریکارڈ درست کرنے کے لیے بیان دینا ضروری تھا اور میں نے ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر کہا، میں نے واضح کیا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے کیس بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آگے نہیں بڑھا اس میں پاکستان کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔

News ID 1881607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha