مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کے لیے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔ انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مارسوڈی نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا کو 2019 اور 2020 کے دوران خصوصی رکنیت دی اور انڈونیشیا فلسطینیوں کے حقوق کو اولین ترجیح میں شامل رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں انڈونیشی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے سلسلے میں مبذول کرتا رہےگا۔
انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کے لیے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔
News ID 1881329
آپ کا تبصرہ