مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملوں میں 3سکیورٹی فورسز اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیر کی شام کو کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے مار ڈالا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیاجس کے نتیجے 3 سکیورٹی فورسز اہلکار صوبیدار منیر احمد، سپاہی امجد خان، سپاہی پرویز جاں بحق جبکہ نصیراحمد، ارشاد اور نیاز زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملوں میں 3سکیورٹی فورسز اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
News ID 1881208
آپ کا تبصرہ