1 جون، 2018، 9:11 PM

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 1500مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دیدی

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 1500مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دیدی

اسرائیل کی سول ایڈ منسٹریشن کے زیراہتمام سپریم پلاننگ کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے 1500مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی سول ایڈ منسٹریشن کے زیراہتمام سپریم پلاننگ کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے 1500مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے طانی ، عومریم، کرمل، عالی زھاف، زفیم، طالمون، نافیہ ڈنیئیل،غوش عتصیون اور کریات اربع میں سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے ھار اڈار، ھار براخھا، کفار دومیم، نوکدیم، کفار عتصیون، غوش عتصیون، بیت اریہ، میں 500 اور افنی حیفٹز میں 129 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاہ بنویوت ، نیگوہوٹ میں 102 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1881126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha