مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں ۔ گذشتہ تین سال سے یمن پر سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 30 ہزآر سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ظلم و بربریت میں اسرائيل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1879594
آپ کا تبصرہ