الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں 6 شہری شہید

سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں ۔ گذشتہ تین سال سے  یمن پر سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 30 ہزآر سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ظلم و بربریت میں اسرائيل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

News Code 1879594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =