ٹرمپ کی بہو نے شوہر سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونسیا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے، درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے، ٹرمپ جونیئر اور ونسیا کے 5 بچے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ بھی 2  بیویوں سےجدا ہو چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں۔

News Code 1879428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =