مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ، خائن، متکبر اور مغرور ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے دورہ لندن کی مذمت کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد امریکی اسرائیلی شیطانی محور کا حصہ بن گئے ہیں ۔ وہ مصر کے بعد لندن پہنچے ہیں جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں نے محمد بن سلمان کے دورہ لندن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد نے برطانیہ کی ملکہ اور برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھر مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو برطانیہ کاد وست ملک قراردیا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، امریکی، اسرائیلی، برطانوی اور دہشت گردی کے شیطانی محور کا حصہ بن گيا ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ، خائن، متکبر اور مغرور ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے دورہ لندن کی مذمت کی ہے۔
News ID 1879225
آپ کا تبصرہ