قطریوں کی تعداد مصری سڑک پرچلنے والوں کے برابر / قطری عوام کی آشکارا توہین

سعودی عرب کے امریکہ نواز ، مکار، متکبر اور مغرور ولیعہد محمد بن سلمان نے قطری عوام کی آشکارا توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطریوں کی تعداد مصر کی ایک سڑک پر چلنے والوں کے برابر بھی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ،مکار،  متکبر اور مغرور ولیعہد محمد بن سلمان نے قطری عوام کی آشکارا توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قطریوں کی تعداد مصر کی ایک سڑک پر چلنے والوں کے برابر بھی نہیں ہے۔ محمد بن سلمان نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قطر کے بحران کو اسی طرح حل کریں گے جس طرح امریکہ نے کیوبا کے بحران کو حل کیا۔ سعودی ولیعہد نے کہا کہ قطر پر اخوانیوں کا قبضہ ہوگيا ہے اور اخوانی مصر اور سعودی عرب کے دشمن ہیں۔ بن سلمان نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی تجارت 800 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو قطر کی درآمد سے 4 گنا زیادہ ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب  میں عرب سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں قطر کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔

News Code 1879177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =