مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے اندر شاخ زیتون فوجی کارروائی کی طرف اشارہ رکتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج شام کی سرزمین کے اندر 300 کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی نے 20 جنوری کو شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام کی سرزمین پر سنی کرد باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ۔ کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائي کا سلسلہ شام میں جاری ہے اور اب ترکی کو امیرکہ کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے جبکہ امریکہ کردوں کی حمایت بھی جاریر کھے ہوئے ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے اندر شاخ زیتون فوجی کارروائی کی طرف اشارہ رکتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج شام کی سرزمین کے اندر 300 کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1878811
آپ کا تبصرہ