20 جنوری، 2018، 10:59 PM

ترک وزارت خارجہ کی روس، امریکہ اور ایران کے سفراء کو دعوت

ترک وزارت خارجہ کی روس، امریکہ اور ایران کے سفراء کو دعوت

ترکی کی وزارت خارجہ نے شام کے کرد نشین شہر عفرین پر فوجی کارروائی کے سلسلے میں روس، امریکہ اور ایران کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں گفتگو کے لئے دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے شام کے کرد نشین شہر عفرین پر فوجی کارروائی کے سلسلے میں روس، امریکہ اور ایران کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں گفتگو کے لئے دعوت دی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اس خبـر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کے بارے میں روس ، امریکہ اور ایران کے سفیروں سے مشورہ کیا جائے گا۔

ادھر ترک فوج کے چیف آف اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج نےعفرین شہر میں  " زیتون شاخ " نامی فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ ترک فوج کے مطابق فوجی کارروائی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 5 بجے کیا گیا۔

ادھر ترکی کی فضائیہ نے بھی متعدد بار عفرین شہر پر بمباری کرکے کردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی حکومت نے امریکہ اور ترکی کی شام میں آشکارا مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

News ID 1878185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha