مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ہندوستانی فوج کے کیپٹن کپل کندو بھی شامل ہے۔ ادھر سندربنی کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ہندوستانی بارڈر فورس کا ایک اہلکار جب کہ ضلع پونچھ کے علاقے شاہ پور میں ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایل و سی پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878515
آپ کا تبصرہ