23 جنوری، 2018، 2:07 PM

امریکہ کا پاکستان سے کابل ہوٹل پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کامطالبہ

امریکہ کا پاکستان سے کابل ہوٹل پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کامطالبہ

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پرگرفتار کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پرگرفتار کرے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران افغان طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔

News ID 1878245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha