20 جنوری، 2018، 10:42 AM

امریکہ کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ

 امریکہ کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے امریکی دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے امریکی دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ  چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ واشنگٹن میں نئی امریکی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ امریکہ کے لیے نظریاتی طور پر ترمیم شدہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرہ بڑھ رہاہے جو کہ دنیا کو اپنے آمریت پسند طرزِ حکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، روس نے اپنی قریبی ریاستوں کی سرحدوں کی خلاف ورزیاں کی اور اپنے ہمسایوں کی اقتصادی، سفارتی اور سلامتی کے امور پر اقوام متحدہ میں اپنے ویٹّو کی طاقت کا سہارا لیا۔ چین اقتصادیات کو استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹیجک مقابلہ اختیار کرکے اپنے ہمسایوں کے لیے خطرہ ہے جب کہ بحیرہ جنوبی چین میں فوجی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین اور روس گذشتہ کئی برسوں سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحتیوں کو بڑھا رہے ہیں تاکہ امریکہ کی دفاعی صلاحیت کو چیلنج کیا جا سکے، ہم دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی مہم جاری رکھیں گے لیکن اب امریکی قومی سلامتی کی بنیادی توجہ دہشت گردی پر نہیں بلکہ طاقت کے عظیم مقابلے پر ہوگی۔ اگر انہوں نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ ان کے لیے بہت برا ہوگا۔

News Code 1878164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha