مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ڈینفورڈ نےکہا ہے کہ ایران، روس اور چین وسیع زمینی، سمندری اور ہوائی امکانات اور وسائل کے پیش نظر امریکی فوج کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
امریکی جنرل نے امریکی کانگریس کی فوجی امور سے منسلک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کے پاس وسیع زمینی، سمندری اور ہوائی امکانات موجود ہیں لہذا یہ تینوں ممالک امریکی فوج کے لئے بہت بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بھی امریکی جنرل کی بات کو تکمیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور شمالی کویرا بھی امریکہ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں۔
آپ کا تبصرہ