10 جنوری، 2018، 11:15 AM

طالبان نے کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

 طالبان نے کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق کل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وہابی دہشت گرد پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرکے خطے میں امریکہ کو موجود رہنے کا جواز فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1877938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha